the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،5اکتوبر(ایجنسی) سن 2015ء کا نوبل انعام برائے طب راؤنڈ ورم طفیلیوں کی وجہ سے انفیکشنز اور ملیریا کے انسداد کے لیے نئی تھراپی جیسے تحقیقات پر دے دیا گیا ہے۔ رواں برس کا نوبل انعام برائے طب حاصل کرنے والے ویلیم کیمپبیل اور ساتوشی امُورا کو راؤنڈ ورم نامی طفیلیے کی وجہ سے انسانی جسم میں سوزش کی وجوہات دریافت کرنے پر اور یویو تُو کو ملیریا کے خلاف ان کی نئی تھراپی متعارف کرانے پر دنیا کا یہ سب سے معتبر انعام دیا گیا۔
رواں برس نوبل انعام برائے طب حاصل کرنے والے ان سائنس دانوں کا تعلق آئرلینڈ، جاپان اور چین سے ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ویلیم کیمپبیل اور جاپانی سائنس دان ساتوشی امُورا کو پیراسائٹ انفیکشن پر تحقیق اور تو یویو کو انسداد ملیریا پر تحقیق کے لیے یہ انعام مشترکہ طور پر



دیا گیا۔ تو یویو وہ پہلے چینی سائنس دان ہیں، جنہیں طب کے شعبے میں نوبل انعام دیا گیا ہے۔

یویو تو نے ایک ایسا دوا کی تیاری میں معاونت کی، جس سے ملیریا کے مریضوں میں شرح اموات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
نوبل کمیٹی کے مطابق، 146ان دونوں دریافتوں نے انسانیت کو ان بیماریوں سے لڑنے کی نئی صلاحیت دی، جب کہ یہ بیماریاں اس سے قبل لاکھوں افراد کو متاثر کر رہی تھی۔ ان محققین کی کاوشوں نے کروڑوں انسانوں کی صحت میں بہتری اور بے شمار افراد کو تکلیف سے نجات دلائی۔
کیمپبیل نیوجرسی کی ڈریو یونیورسٹی آف میڈیسن سے وابستہ ہیں جب کہ 80 سالہ امورا جاپان کی کیتاساتو یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں۔ چینی سائنس دان تو چین اکیڈمی آف ٹریڈیشنل میڈیسن یا چین اکیڈمی برائے روایتی ادویات سے بطور پروفیسر وابستہ ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.